image
Tuesday, Jul 16 2024 | Time 12:35 Hrs(IST)
National

این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے پر مودی کی خاموشی حیران کن : راہل

این ای ای ٹی  پیپر لیک معاملے پر مودی کی خاموشی حیران کن :  راہل

نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے میڈیکل داخلہ امتحان این ای ای ٹی  یو جی 2024 کے پیپر لیک ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 24 لاکھ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے اور مسٹر مودی اس پر حیران کن خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا "نریندر مودی ہمیشہ کی طرح نیٹ کے امتحان میں 24 لاکھ سے زیادہ طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ اس سلسلے میں بہار، گجرات اور ہریانہ میں کی گئی گرفتاریوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امتحان میں منظم طریقے سے بدعنوانی ہوئی ہے اور یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی حکومت والی ریاستیں پیپر لیک ہونے کا مرکز بن چکی ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا ’’ہم نے اپنی عدالتی دستاویز میں پیپر لیک کے خلاف سخت قانون بنا کر نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی گارنٹی دی تھی۔ اپوزیشن کی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے ہم ملک بھر کے نوجوانوں کی آواز کو سڑکوں سے پارلیمنٹ تک مضبوطی سے بلند کرنے اور حکومت پر ایسی سخت پالیسیاں بنانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کی

راج ناتھ نے آرمی چیف سے بات کی اور ڈوڈا انکاؤنٹر کے بارے میں معلومات حاصل کی

نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کی صبح آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سے بات کی اور جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فوجی جوانوں کے تصادم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

...مزید دیکھیں
ڈوڈہ انکائونٹر: جوانوں کی موت کا بدلہ لیا جائے گا: منوج سنہا

ڈوڈہ انکائونٹر: جوانوں کی موت کا بدلہ لیا جائے گا: منوج سنہا

سری نگر، 16 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع ڈوڈہ میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں کی موت کا بدلہ لیا جائے گا اور ملی ٹنٹوں اور ان کے ساتھیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں شر پسند پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج: پولیس

بارہمولہ میں شر پسند پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج: پولیس

سری نگر، 16 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں ملوث ایک شخص کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

جموں،16جولائی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے دیسا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین تصادم میں فوجی میجر(کیپٹن) ، ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن کنونشن میں نظر آئے

ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن کنونشن میں نظر آئے

ملواکی، 16 جولائی (یو این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ریپبلکن نیشنل کنونشن میں مندوبین کے سامنے اسٹیج پر نظر آئے۔

...مزید دیکھیں
وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے والد کا قتل

دربھنگہ 16 جولائی (یو این آئی) وکاسیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر مکیش ساہنی کے والد جیتن ساہنی کا آج دربھنگہ ضلع کے بیرول سب ڈویژن میں افضل پنچایت کے سوپول بازار میں واقع ان کے آبائی گھر میں قتل کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ نے وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا

ٹرمپ نے وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا

واشنگٹن، 16 جولائی (یو این آئی) امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو کے سینیٹر جے ڈی وانس کو نائب صدارتی امیدوار کے طور پر چنا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

بیلی نے وارنر کی چیمپئنز ٹرافی کی امیدوں پر پانی پھیرا

15 Jul 2024 | 10:55 PM

میلبورن، 15 جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کے سلیکٹر جارج بیلی نے ڈیوڈ وارنر کے اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ریٹائرمنٹ سے واپسی کے اشارے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق سلامی بلے صرف اس معاملے کو بھڑکا رہے ہیں۔

سرپھرا نے ویک اینڈ کے دوران 12 کروڑ روپے کمائے

15 Jul 2024 | 12:37 PM

ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم سرپھرا نے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران ہندوستانی مارکیٹ میں 12 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

کانگریس کے مظاہرے پر اپوزیشن لیڈر کا پولیس انتظامیہ پر خود کو نشانہ بنانے کا الزام

16 Jul 2024 | 12:28 PM

بھوپال، 16 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک دن پہلے نرسنگ گھپلے اور دیگر معاملات کے تعلق سے نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے مظاہرے اور اس میں پولیس فورس کے استعمال پر اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر امنگ سنگھار نے پولیس انتظامیہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر خود کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔

image