image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 14:32 Hrs(IST)
International

نیپال : بس حادثہ میں 14 افراد ہلاک، 16 زخمی

نیپال : بس حادثہ میں 14 افراد ہلاک، 16 زخمی

کٹھمنڈو، 15 دسمبر (یواین آئی) نیپال کے ضلع سندھوپال چوك میں اتوار کو ایک بس کے گر کر تباہ ہونے سے کم از کم 14 افراد کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔
ضلع پولیس آفس کے ترجمان گنیش كھنال نے بتایا’’12 مسافروں کی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی جبکہ دو دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔بقیہ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے‘‘۔
پولیس کے مطابق صبح تین بجے ضلع کے سنكوشي دیہی میونسپلٹی کے علاقے میں بس سڑک سے تقریباً 100 میٹر نیچے جا گری۔ بس ایک مذہبی اور سیاحتی مقام ڈولكھا کے كلن چوك سے دارالحکومت کھٹمنڈو کے کی طرف جا رہی تھی کہ راستہ میں یہ حادثہ ہو گیا۔
مسٹر كھنال نے کہا’’اندازہ ہے کہ بس میں کم سے کم 32 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ بس کنڈکٹر شدید زخمی ہے‘‘۔
زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کوکھٹمنڈو لے جایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
خستہ حال سڑکوں اور پلک ٹرانسپورٹ کی قابل رحم حالت کی وجہ سے نیپال میں حالیہ برسوں میں سڑک حادثات کافی ہورہے ہیں۔ نیپال پولیس کے مطابق، گزشتہ 10 برسوں میں سڑک حادثات میں 22،000 سے زیادہ لوگوں نے جانیں گنوائی ہیں۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔

...مزید دیکھیں
آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے آخر کار وزیر اعلی اروند کجریوال کو ان کی بڑھتی ہوئی شوگر کے لئے انسولین دے دی۔

...مزید دیکھیں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی،  4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

نئی دہلی/فاربس گنج، 23اپریل (یو این آئی) ملک کے شاہینوں سے نئی پرواز کی اپیل کرتے ہوئے ایم بی آئی ٹی کے پرنسپلپروفیسر ڈاکٹر راشد حسین نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں اور علاقے میں معیاری اسکول، کالج کی بنیاد رکھیں۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image