InternationalPosted at: Aug 7 2024 11:03PM نیپال میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پانچ افراد ہلاک
کاٹھمنڈو، 07 اگست (یو این آئی) نیپال میں ضلع نواکوٹ کے شیو پوری دیہات میونسپلٹی-7 کے شیوچور کے نزدیک بدھ کی دوپہر کو ایئر ڈائنسٹی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی، جن میں چار چینی شہری تھے۔
مقامی اخبار 'دی ہمالین ٹائمز' نے اپنی رپوٹ میں بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر 9N-AJD کا پائلٹ سینئر کیپٹن ارون مالا تھے۔ ہیلی کاپٹر نے صبح 1:54 بجے کاٹھمنڈو سے اڑان بھری تھی اور حادثے کے وقت سیافروبینسی کی طرف جا رہا تھا۔ نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAAN) کے مطابق، ہیلی کاپٹر (9N-ANL) کو واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔
حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے چار چینی شہری تھے۔
CAAN کے مطابق، ہیلی کاپٹر کا کھٹمنڈو ٹاور سے رابطہ تریبھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے صرف تین منٹ بعد ٹوٹ گیا۔ نواکوٹ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) شانتی راج کوئرالا نے بتایا کہ جائے حادثہ سے پانچ لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 24 جولائی کو سوری ایئر لائنز کا طیارہ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے 18 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔
یو این آئی۔ م ش۔