image
Friday, Mar 29 2024 | Time 10:26 Hrs(IST)
International

نیپال میں ہندوستانی ٹی وی چینلوں پر پابندی جاری رہے گی: وزیر اطلاعات

نیپال میں ہندوستانی ٹی وی چینلوں پر پابندی جاری رہے گی: وزیر اطلاعات

کاٹھمنڈو، 13 جولائی (یو این آئی) نیپال کی حکومت نے ہندوستانی نیوز چینلوں پر گزشتہ چند دنوں سے عائد پابندی کی مدت میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات یوبا راج کھاتیوادا نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی ٹی وی نیوز چینلوں پر عائد پابندی اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک وہ اپنے طریقہ کار اور موقف تبدل نہیں کرلیتے۔
مسٹر یوبا راج کھاتیوادا نے ہندوستانی نیوز چینلوں پر نیپال کے سیاسی نقشے میں ترمیم کرنے کے پارلیمانی فیصلے کے پس منظور میں وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے بارے میں افواہیں پھیلانے کا الزام لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے ملٹی-سسٹم آپریٹروں کو ہندوستانی نیوز چینلوں پر پابندی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔صورتحال پر معمول پر واپس لوٹنے تک ہندوستانی وی چینلوں پر اس وقت تک پابندی جاری رہے گی۔ ہندوستانی ٹی وی چینل نیپال کے نقشے میں ترمیم کرنے کے اپنے فیصلے کے جواب میں وزیر اعظم اولی کے تعلق سے افواہیں پھیلارہے ہیں۔ یہ پابندی تب تک برقرار رہے گی جب ہندوستانی نیوز چینلوں کے طریقہ کار اور موقف میں تبدیلی نہيں آجاتی ہے۔
واضح رہے کہ نیپال نے گزشتہ ماہ ایک آئینی ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ ملک کے نقشے کو بدل دیا ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔ ع ا۔ 1945

خاص خبریں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image