OthersPosted at: Jan 17 2018 10:47AM مودی -نیتن یاہو کا گجرات میں 8 کلومیٹر طویل مشترکہ روڈ شو
احمد آباد، 17 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے چھ روزہ دورہ پر آئے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ آج یہاں کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے اور یہاں ہوائی اڈے سے مہاتما گاندھی کے تاریخی سابرمتی آشرم تک تقریباً آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو کریں گے ۔
مسٹر مودی صبح تقریبا ساڑھے دس بجے نیتن یاہو کا سردار بلبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر استقبال کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما کھلی جیپ میں تقریبا 40 منٹ میں سابرمتی آشرم تک روڈ شو کرتے ہوئے جائیں گے۔ اس دوران نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے سمیت کئی مقامات پر ہندوستانی تہذیب وثقافت اور ہندوستان - اسرائیل دوستی کی جھانکی پیش کرنے والے پلیٹ فارم بھی بنے رہیں گے۔ یہ روڈ شو ایئرپورٹ سرکل، شاهي باغ، سبھاش برج آر ٹی او ہوتے ہوئے سابرمتی آشرم پہنچے گا۔
خیال رہے اس سے پہلے گذشتہ سال 13 ستمبر کو مسٹر مودی نے بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا افتتاح کرنے آئے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بھی ہوائی اڈے سے سابرمتی آشرم تک مشترکہ روڈ شو کیا تھا۔
جاری،یو این آئی،اظ 0922