image
Friday, Feb 3 2023 | Time 15:35 Hrs(IST)
International

کرس ہپکنز نے نیوزی لینڈ کے 41ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا

کرس ہپکنز نے نیوزی لینڈ کے 41ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا

ویلنگٹن، 25 جنوری (یو این آئی) کرس ہپکنز نے نیوزی لینڈ میں لیبر پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد بدھ کو ملک کے 41ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔
نیوزی لینڈ کی سرکاری میڈیا آراین زیڈ کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ہپکنزنے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اشارہ دیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹنا کابینہ کی ترجیح ہوگی۔ اس کے علاوہ مسٹر کارمیل سیپولونی کو نائب وزیراعظم بنایا گیا۔
مسٹر ہپکنز پہلی بار سال 2008 میں پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ بطور وزیر انہیں 2020 میں کورونا وبا سے نمٹنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزارت پولیس، تعلیم اور پبلک سروس جیسی وزارتیں بھی سنبھالی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محترمہ جیسنڈا آرڈرن نے گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ وزیر اعظم کا عہدہ بہت زیادہ ذمہ داری کا حامل ہوتا ہے، اس کے لیے لگن کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اب وہ اس کے ساتھ انصاف نہیں کر پا رہی ہیں، اس لیے وہ استعفیٰ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کئی ساتھی اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا سکتے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ پر اپوزیشن پر ہنگامہ آرائی کے سبب جمعہ کو لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

...مزید دیکھیں
اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی ڈھائی بجے تک ملتوی

نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) ہیڈنبرگ رپورٹ پر راجیہ سبھا میں جمعہ کو بھی ہنگامہ جاری رہا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2:30 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے پروڈیوسر اور  ہدایت کار وشوناتھ کی موت پر کیا غم کا اظہار

مودی نے پروڈیوسر اور ہدایت کار وشوناتھ کی موت پر کیا غم کا اظہار

نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کے وشوناتھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کے وزیر خزانہ نے 24-2023 کا بجٹ پیش کیا

کیرالہ کے وزیر خزانہ نے 24-2023 کا بجٹ پیش کیا

ترواننت پورم، 3 فروری (یو این آئی) کیرالہ کے وزیر خزانہ کے این بال گوپال نے جمعہ کو اسمبلی میں پنارائی وجین حکومت کا دوسرا مکمل بجٹ پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
معروف فلم ڈائریکٹر  وشوناتھ کا انتقال

معروف فلم ڈائریکٹر وشوناتھ کا انتقال

حیدرآباد، 3 فروری (یو این آئی) نامور فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر اور اداکار کاسینادھونی وشواناتھ کا جمعرات کی رات بزرگی سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے یہاں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
امرتسر میں پاکستانی ڈرون مار گرایا، 5 کلوگرام ہیروئن برآمد

امرتسر میں پاکستانی ڈرون مار گرایا، 5 کلوگرام ہیروئن برآمد

امرتسر، 3 فروری (یو این آئی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں فارورڈ سرحدی چوکی ریئر ککڑمیں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔

...مزید دیکھیں
ریڈی نے فلم ساز وشوناتھ کی موت پر صدمے کا اظہار کیا

ریڈی نے فلم ساز وشوناتھ کی موت پر صدمے کا اظہار کیا

حیدرآباد، 3 فروری (یو این آئی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے تیلگو فلم ڈائریکٹر کے وشوناتھ کے انتقال پر جمعہ کو رنج کا اظہار کیا۔

...مزید دیکھیں

جھارکھنڈ کے دو 'کیراکت' نے یوتھ گیمس میں رنگ جمایا

03 Feb 2023 | 2:28 PM

گوالیار، 03 فروری (یو این آئی) خواتین کی ہاکی پر مبنی سال 2007 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم 'چک دے انڈیا' کے کردار سوموئی کرکیتا سے متاثر ہوکر جھارکھنڈ کے غریب کسان کنبہ کی دو کھلاڑی کھیلو انڈیا یوتھ گیمز (مدھیہ پردیش) میں اپنے ضلع کا نام روشن کرنے پہنچی ہیں۔

بھگوان دادا نے اپنے ڈانس اسٹائل سے شائقین کو دیوانہ بنایا

03 Feb 2023 | 10:28 AM

(چار فروری ، برسی کے موقع پر)ممبئی، 3 فروری (یو این آئی) ہندی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ڈانس اسٹائل کے لاکھوں دیوانے ہیں لیکن خود سپر اسٹار امیتابھ بچن جن کے دیوانے تھے اور جنہوں نے ان کے ڈانس اسٹائل کو اپنایا ، آج کی نسل شاید انہیں نہیں جانتی ہوگی اور وہ اداکار تھے پچاس کی دہائی کے سپراسٹار بھگوان دادا۔

وجین نے ایم بی آئی ایف ایل 2023 کا افتتاح کیا

03 Feb 2023 | 2:50 PM

ترواننت پورم، 03 فروری (یو این آئی) کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے یہاں 'ماتر بھومی انٹرنیشنل فیسٹیول آف لیٹرز (ایم بی آئی ایف ایل 2023)' کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جدید سافٹ ویئر کی بدولت انگلیوں سے بھی ادبی کلاسک تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اغوا اور عصمت دری کے الزام میں دو کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی

31 Jan 2023 | 8:22 PM

بلندشہر 31 جنوری (یو این آئی) اتر پردیش کے بلند شہر کی ایک عدالت نے ایک لڑکی کو اغوا کرنے اور اس کی عصمت دری کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو دس سال کی سخت قید اور 45 ہزار 500 روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

...مزید دیکھیں
image