Saturday, Apr 29 2017 | Time 07:05 Hrs(IST)
  • ....
  • ....
  • ....
  • حیدرآباد نے پنجاب كو 26 رنو سے شکست دی
Science Technology Share

زدران کی طوفانی بلے بازی سے افغانستان کو سیریز میں ناقابل تسخیر برتری

دوبئی، 16 دسمبر (یو این آئی) نجیب اللہ زدران (55)ناٹ آؤٹ اور کپتان اصغر استنک زئی (29)کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت افغانستان نے اپنے دوسرے ٹی۔20 میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات کو دو گیند کےباقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 179 رن بنائے۔ جواب میں افغانستان نے 4ء19 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 183 رن بناکر میچ جیت لیا۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے شائمان انور نے 60 اور سلامی بلے باز روہان مصطفی نے 43 رن بنائے۔ جبکہ رمیز شہزاد 19 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 47 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شائمان انور نے پچا گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔جبکہ روہاں مصطفی نے 31 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رن کا اسکور کیا۔ افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے چار اوور میں 39 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ امیر حمزہ اور راشد خان کو ایک ایک وکٹ ملا۔ جاری۔یو این آئی۔ این اے۔ ظ ا۔1950
خاص خبریں
اقلیتوں کے حقوق تلف کئے جانے کی مزاحمت سے جمہوریت پنپتی اور موجب تحریک بنتی ہے: حامد انصای

اقلیتوں کے حقوق تلف کئے جانے کی مزاحمت سے جمہوریت پنپتی اور موجب تحریک بنتی ہے: حامد انصای

وارسا 28 اپریل (یو این آئی) جب تک عام ہندستانی جمہوریت کی حقیقی قدروں کا امین ہے، ملک کی تہذیب کا پاسدار ہے اور جب تک لوگ ذات اور فرقے تک محدود سوچ کے آگے خود سپردگی اور اقلیتوں کے حقوق تلف کئے جانے کی مزاحمت کرتے رہیں گے، ہندستانی جمہوریت پنپتی رہے گی اور دوسروں کے لئے موجب تحریک رہے گی۔

...مزید دیکھیں 28 Apr 2017 | 4:03 PM
کپواڑہ فدائین حملہ: سیکورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع

کپواڑہ فدائین حملہ: سیکورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع

سری نگر، 28 اپریل (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے پنز گام اور اس سے ملحقہ جنگلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں 28 Apr 2017 | 2:49 PM
بی جے پی قومی صدر امت شاہ کا دورہ جموں، مندروں کے شہر نے زعفرانی رنگ اوڑھ لیا

بی جے پی قومی صدر امت شاہ کا دورہ جموں، مندروں کے شہر نے زعفرانی رنگ اوڑھ لیا

جموں، 28 اپریل (یو ا ین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ ہفتہ کو دو روزہ دورے پر جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں پہنچیں گے۔

...مزید دیکھیں 28 Apr 2017 | 2:46 PM
جی ایس ٹی کی شرح سے کسی کو حیرانی نہیں ہو گی: جیٹلی

جی ایس ٹی کی شرح سے کسی کو حیرانی نہیں ہو گی: جیٹلی

نئی دہلی، 28 اپریل (یواین آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ہندوستان کو ٹیکس قوانین پر عمل کرنے والی سوسائٹی بنانے کے لئے کچھ سخت فیصلے کئے جانے اور اشیااور خدمت ٹیکس(جی ایس ٹی) کے تحت كموڈٹي کی ٹیکس شرح میں کوئی خاص اضافے نہ ہونے کے اشارہ دیتے ہوئے آج کہا کہ جی ایس ٹی کے تحت تمام كموڈٹي اور اشیاء کے لئے ٹیکس کی شرح مقرر کرنے کا عمل آخری مرحلے میں ہے اور مقرر کی جانے والی شرح سے کسی کو حیرانی نہیں ہوگی۔

...مزید دیکھیں 28 Apr 2017 | 2:31 PM
اڑان کے لئے طے حد سے زیادہ کرایہ وصول رہی ہے  ایئر انڈیا

اڑان کے لئے طے حد سے زیادہ کرایہ وصول رہی ہے ایئر انڈیا

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کی اکائی الائنس ایئر علاقائی رابطہ منصوبہ (آر سی ایس) یعنی اڑان کے تحت لوگوں سے طے شدہ زیادہ سے زیادہ حد سے بھی زیادہ کرایہ وصول رہی ہے۔

...مزید دیکھیں 28 Apr 2017 | 10:40 PM
یوگی حکومت 100 دنوں میں جاری کرے گی اپنےکاموں کا وائٹ پیپر

یوگی حکومت 100 دنوں میں جاری کرے گی اپنےکاموں کا وائٹ پیپر

لکھنؤ، 28 اپریل (یواین آئی) اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت 100 دن مکمل ہونے پر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

...مزید دیکھیں 28 Apr 2017 | 2:50 PM
سونيا گاندھی نے پرشورام جینتی پر ہم وطنوں کو مبارک باد  پیش کی

سونيا گاندھی نے پرشورام جینتی پر ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی

نئی دہلی، 28 اپریل (یو این آئی) کانگریس صدر سونيا گاندھی نے انصاف کی علامت پرشورام کی جینتی پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

...مزید دیکھیں 28 Apr 2017 | 2:33 PM

آرمی کیمپ پر خود کش حملہ قابل مذمت :مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

28 Apr 2017 | 7:33 PM

ریاض‘ 28؍اپریل(یو این آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے ایک بیان میں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جمعرات کو ایک فوجی کیمپ پر ہو ئے فدائین حملے کی مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی وبزدلانہ عمل اور ملک کی سیکورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

سنٹرل بورڈآف ڈائریکٹ ٹیکسیزنے ہندوستانی ٹیکس دہندگان کےساتھ پیشگی قیمتوں کےدویکطرفہ معاہدوں پر دستخط کیا

28 Apr 2017 | 11:49 PM

نئی دہلی،28اپریل(یو این آئی) سنٹرل بورڈآف ڈائریکٹ ٹیکسیز(سی بی ڈی ٹی)نے ہندوستانی ٹیکس دہندگان کےساتھ پیشگی قیمتوں کےدویکطرفہ معاہدوں(اے پی اے ایس)پر دستخط کرکےایک غیر مخالفانہ ٹیکس نظام بنانے سے متعلق حکومت کی عہد بستگی کومضبوط کیا ہے۔

حیدرآباد نے پنجاب كو 26 رنو سے شکست دی

29 Apr 2017 | 12:03 AM

موہالی، 28 اپریل (یو این آئی) اوپنر شکھر دھون (77)، کین ولیمسن (ناٹ آووٹ 54) اور کپتان ڈیوڈ وارنر (51) کے طوفانی نصف سنچریوں کے بعد سدھارتھ کول (36 رن پر تین وکٹ)، آشیش نہرا (42 رن پر تین وکٹ ) اور بھونیشور کمار (27 رن پر دو وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت گزشتہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد نے جمعہ کو کنگز الیون پنجاب کو 26 رنوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 میں پانچویں جیت حاصل کی۔

فلم ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کے قتل کی سازش، ماڈل کو 3 سال کی جیل

28 Apr 2017 | 8:51 PM

ممبئی28اپریل(یواین آئی )آج یہاں ایک سیشن کورٹ نے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں ماڈل پریتی جین کو مجرم تسلیم کرلیا ہے اور قتل کی سازش کے لئے 3 سال کی قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اتھپا-گمبھیر کی نصف سنچریوں کی بدولت کولکاتہ کا جیت کا 'چھکا'

26 Apr 2017 | 11:52 PM

پونے، 26 اپریل (یو این آئی) مین آف دی میچ وکٹ کیپر بلے باز رابن اتھپا (87) اور کپتان گوتم گمبھیر (62) کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے ہوئی 158 رنز کی شاندار شراکت کے دم پر کولکاتا نائٹ رائڈرس نے بدھ کو رائزنگ پونے سپرجائنٹس کو 11 گیند باقی رہتے سات وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 میں اپنی چھٹی جیت درج کی۔

image