Monday, Jan 23st 2017 | Time 03:50 Hrs(IST)
Entertainment Share

کشور کمار کی پیدائش کی دو تاریخیں ،کون سی صحیح ؟

کشور کمار کی پیدائش  کی دو تاریخیں ،کون سی صحیح ؟

نئی دہلی، 28دسمبر (یواین آئی) کروڑوں لوگوں کے دل پر راج کرنے والے سدا بہار رومانوی گلوکار کشور کمار نے گیارہ سال کی عمر میں ہی 1940 میں بنی فلم بندھن سے اپنی گائیکی کا آغاز ایک کورس سے کیاتھا اور ان کی پیدائش کی دو تاریخیں اندور کے کالج میں درج تھیں۔
اتنا ہی نہیں انہوں نے 12 ایسی فلموں میں کام کیا جو کبھی نہ تو پوری ہوئیں اور نہ ہی ریلیز ہو پائیں۔
اس بہترین گلوکار کے بارے میں کمل دھيمان نامی فلم صحافی نے انگریزی میں لکھی اپنی نئی کتاب ’’میں ہوں جھمرو ایکٹر کشور کمار‘‘ میں ایسی کئی نایاب اطلاعات فراہم کی ہیں جو اب تک کشور کمار کے پرستاروں کوعام طورپر معلوم نہیں تھیں ۔
کشور کمار پر ہندی میں پہلے بھی ایک کتاب لکھ چکے مسٹر دھيمان نے یواین آئی کو بتایا کہ پہلی بار کشورکمار نے اندور کرشچین کالج میں 21 جون 1946 کو پہلے سال میں داخلے کے فارم میں اپنی پیدائش کی تاریخ 4اگست 1930 لکھی تھی لیکن 09 جولائی 1947 کو اسی کالج کے دوسرے سال کے داخلے کے فارم میں انہوں نے 15 مارچ 1928 لکھی تھی۔
ان سرٹیفکیٹ میں پیدائش کی تاریخ 4اگست 1930 ہی لکھی ہوئی ہے اور اس کی فوٹو کاپی اس کتاب میں شائع ہوئی ہے لیکن کالج کے دوسرے سال میں کشور کمار نے اپنی تاریخ پیدائش 15 مارچ 1928 بتائی ہے ایسے میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا انہوں نے اسکول میں ہی اپنی عمر دو سال کم تو نہیں لکھائی لیکن اس کے بارے میں ان دونوں فارم کی کاپی پہلی بار کسی کتاب میں شائع ہوئی ہے لیکن تاریخ پیدائش میں یہ تبدیلی کیوں ہوئی، اس کی اطلاع آج تک کسی کے پاس نہیں ہے۔
مسٹر دھيمان نے کہا کہ انہوں نے کالج کے حکام اور کشور کمار کے اہل خانہ سے بھی پوچھا لیکن ان کے پاس اس تبدیلی کی معلومات نہیں تھی۔
آج تک سب لوگ 4اگست کو ہی ان کی سالگرہ مناتے ہیں۔
جاری۔
یواین آئی۔
اےایم۔

رنبیر

رنبیر کی فلم میں مہمان اداکار کا کردار اداکریں گی انوشکا شرما

ممبئی، 20 جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما راک سٹار رنبیر کپور کی فلم میں کیمیا کرتی نظر آئیں گی۔

ساحر

ساحر لدھیانوی کا کردار اداکرناابھی طے نہیں: شاہ رخ

ممبئی، 20 جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کے کردار کو سلور اسکرین پر اداکرنا ابھی طے نہیں ہے۔

سال

سال 2017 میں بالی وڈ کے چمن میں کھیلیں گے نئے پھول

ممبئی، 9 جنوری (یو این آئی) سال 2016 میں بالی ووڈ میں جہاں بہت سے نئے چہروں نے زور دار دستک دی وہیں اس سال بھی بہت سے نئے اداکار اپنی اداکاری سے سامعین اور فلم سازوں کو لبھانے کے لئے تیار ہیں۔

پرینکا

پرینکا کے بعد دپیکا بھی کریں گی چیٹ شو میں شرکت

ممبئی 9 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پاڈوکون جلد ہی ہالی وڈ کے چیٹ شو میں شرکت کر سکتی ہیں۔

ریلوے

ریلوے ڈرائیور بننا چاہتے تھے اوم پوری

ممبئی 6 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنی بااثر اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی سے اوم پوری نے تقریباً تین دہائیوں سے فلمی مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا ہے لیکن کچھ ہی لوگوں کومعلوم ہے کہ وہ اداکار نہیں بلکہ ریلوے کے ڈرائیور بننا چاہتے تھے۔

ودیا

ودیا بالن اپنے جسم سے بے پناہ محبت کرتی ہیں

ممبئی 5 جنوری (یو این آئی) فلم انڈسٹری میں سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہوراداکارہ ودیا بالن اپنے جسم سے بے پناہ محبت کرتی ہیں۔

دیا

دیا مرزارومانوی ڈرامہ فلم بنائیں گی

ممبئی ،4جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز دیامرزا رومانوی فلم بنانے والی ہیں۔

پربھو

پربھو دیوا کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتے ہیں سونو سود

ممبئی ،4جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار سونو سود ایک بار پھر پربھو دیوا کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

100

100 کروڑکے کلب کی ملکہ ہیں دیپیکا پڈوکون

... سالگرہ 05 جنوری کے موقع پر .. ممبئی ،4جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ میں دیپکا پڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتاہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں شامل ہوکر اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی ہے۔

ماں

ماں کے کردار کو نئی جہت دی:نروپا رائے

4جنوری کو یوم پیدائش کے موقع پر .. ممبئی ،3جنوری (یواین آئی) ہندی سنیما میں نروپا رائے کو ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے کرداروں سے ماں کے کردار کو نئی جہت دی۔

100 کروڑکے  کلب کی ملکہ ہیں دیپیکا پڈوکون

100 کروڑکے کلب کی ملکہ ہیں دیپیکا پڈوکون

... سالگرہ 05 جنوری کے موقع پر .. ممبئی ،4جنوری (یواین آئی) بالی ووڈ میں دیپکا پڈوکون ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتاہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں شامل ہوکر اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی ہے۔

image