image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:06 Hrs(IST)
Sports

بارش نے ہالینڈ کو کیا عالمی کپ سے باہر

بارش نے ہالینڈ کو کیا عالمی کپ سے باہر

دھرم شالہ، 11 مارچ (یو این آئی) ہالینڈ اور عمان کے درمیان ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلے راؤنڈ کا گروپ اے کوالیفائنگ مقابلہ جمعہ کو بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا جس کے بعد ہالینڈ کا عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا خواب چکناچور ہوگیا۔
ہالینڈ اور عمان دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔
ہالینڈ کو پہلے کوالیفائنگ میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں آٹھ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کا دوسرا کوالیفائنگ میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا۔

image