SportsPosted at: Mar 14 2016 7:20PM انگلینڈ کی 14 رنز سے دلچسپ جیت
ممبئی، 14 مارچ (یو این آئی) جو روٹ (48) اور دیگر بلے بازوں کی ذمہ دارانہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے عالمی کپ ٹوئنٹی 20 کے اپنے دوسرے اور آخری پریکٹس میچ میں پیر کو ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) الیون کے خلاف 14 رنز کی دلچسپ جیت درج کی۔
برابورن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے آٹھ وکٹ پر 177 رنز بنائے جس کے بعد ایم سی اے الیون ٹیم 20 اوور میں چھ وکٹ پر 163 رنز ہی بنا سکی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 32، ایلیکس ہیلز نے 37، جو روٹ نے 48، ایون مورگن نے 11 اور بین اسٹوکس نے 30 رنز بنائے۔