SportsPosted at: Mar 18 2016 7:55PM نیوزی لینڈ کی خواتین کی بھی مسلسل دوسری جیت
موہالی، 18 مارچ (یو این آئی) کپتان اور اوپنر سوجی بیٹس (82) کی ایک اور شاندار اننگز کے دم پر نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو جمعہ کو 93 رنز سے ہراکر ٹوئنٹی 20 خاتون ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔
نیوزی لینڈ نے تین وکٹ پر 177 رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعد آئرلینڈ کو پانچ وکٹ پر 84 رنز ہی بنانے دیے۔
نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے اپنی مرد ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔