image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:48 Hrs(IST)
Sports

'رائزنگ پونے سپرجائنٹس' کی شاندار جیت

'رائزنگ پونے سپرجائنٹس' کی شاندار جیت

ممبئی، 09 اپریل (یواین آئی) سلامی بلے بازاجنکیا رہانے (ناٹ آوٹ 66) کی میچ جیتانے والی نصف سنچری اننگز اور ان کی فاف ڈو پلیسس (34) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 78 رن کی اہم شراکت داری سے آئی پی ایل -9 کی نئی ٹیم رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے ہفتہ کو سابق چیمپئن ممبئی انڈینس کو ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں نو وکٹ سے ہرا دیا۔
ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 121 رنز بنائے جس کے بعد پونے نے 14.4 اوور میں ایک وکٹ پر 126 رنز بنا کر 32 گیندیں باقی رہتے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔
رہانے نے 42 گیندوں میں سات چوکے اور تین چھکے اڑاتے ہوئے ناٹ آوٹ 66 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

image