image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 06:54 Hrs(IST)
Sports

جیت کی پٹری پر واپسی کے لئے اتریں گے ممبئی اور حیدرآباد

جیت کی پٹری پر واپسی کے لئے اتریں گے ممبئی اور حیدرآباد

حیدرآباد، 17 اپریل (یو این آئی ) دو دو میچ ہار چکے گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس اور سنرائزرس حیدرآباد کی ٹیمیں پیر کو جب یہاں ایک دوسرے کے سامنے ہوں گی تو ان کا ایک ہی مقصد ہو گا جیت کی پٹری پر لوٹنا۔
ممبئی کی ٹیم اپنے تین میں سے دو میچ گنوا چکی ہے جبکہ حیدرآباد نے مسلسل دونوں میچ گنوائے ہیں۔
ممبئی نے پہلا میچ نئی ٹیم رائزنگ پنے سپر جائنٹس سے یک طرفہ انداز میں ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائڈرس کو شکست دی لیکن کل اسے لیگ کی ایک اور نئی ٹیم گجرات لائنز سے شکست کھانی پڑی۔

image