SportsPosted at: Apr 18 2016 7:31PM پنجاب کے لیے جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا ضروری
موہالی، 18 اپریل (یو این آئی ) خراب شروعات کے بعد پہلی جیت کا ذائقہ چکھنے والی کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کے لئے اب ضروری ہے کہ وہ اس سلسلے کو بنائے رکھے، لیکن دو بار کی چیمپئن اور اچھی فارم میں چل رہی کولکتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف منگل کو اسے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا۔
آئی پی ایل نو میں پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی اور وہ اپنے گزشتہ دو میچوں میں گجرات لائنز (پانچ وکٹ) اور دہلی ڈئیر ڈیولس (آٹھ وکٹ) سے میچ ہار گئی۔
اگرچہ اس کی ایک عدد جیت اپنے گھریلو میدان پر اتوار کو رائزنگ پنے جائنٹس کے خلاف نصیب ہوئی۔