image
Sunday, Aug 9 2020 | Time 10:27 Hrs(IST)
  • اے پی واقعہ،وزیراعظم کا وزیراعلی کو فون،کشن ریڈی نے بھی افسوس کا اظہار کیا
  • سنجے دت اسپتال میں داخل۔ طبیعت میں سدھار
  • پمپا ڈیم: آبی سطح 983 05 میٹر تک پہنچ گئی ، اورنج الرٹ جاری
  • سنجے دت اسپتال میں داخل۔ طبیعت میں سدھار
  • بلرام جینتی پر وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد
  • اے پی واقعہ، مہلوکین کی تعداد 9ہوگئی۔وزیراعلی نے50لاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا
  • ہنڈوراس میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج سے پانچ افراد ہلاک
  • تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 1982نئے معاملات۔12اموات
  • ترکی : کورونا کے 1172 نئے کیسز ، متاثرین کی تعداد 239622
  • چلی میں کورونا سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز
  • ناکام بغاوت معاملہ : وینزویلا نے دو سابق امریکی فوجیوں کو 20 سال قید کی سزا سنائی
  • بیروت میں تشدد جاری،مظاہرہوں کے دوران 490زخمی
  • برازیل میں کورونا سے اموات 1 لاکھ سے متجاوز
  • اے پی میں کوویڈکیر سنٹر میں بڑے پیمانہ پر آ گ لگ گئی۔7افراد ہلاک
Sports

جیت کا چوکا لگانے اتریں گے رینا کے 'لائنز'

جیت کا چوکا لگانے اتریں گے رینا کے 'لائنز'

راجکوٹ، 20 اپریل (یو این آئی ) انڈین پریمیئر لیگ9 میں دھماکے دار انٹری کرنے والی گجرات لائنز جیت کی ہیٹ ٹرک لگا چکی ہے اور جمعرات کو اپنے گھریلو میدان پر سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی غیر مفتوح مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے جیت کا چوکا لگانے کے ارادے سے میدان پر اترے گی۔
ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں سریش رینا کی کپتانی والی گجرات کی ٹیم نے اپنے گزشتہ تینوں میچ جیتے ہیں اور وہ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ حیدرآباد نے گزشتہ میچ میں فتح کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت کا ذائقہ چکھا تھا اور وہ تین میں دو میچ ہار کر ساتویں نمبر پر ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی ٹیموں نے ممبئی انڈینس کے خلاف اپنے گزشتہ میچ جیتے ہیں۔
آئی پی ایل فیملی سے اسی سال منسلک گجرات لائنز فی الحال ٹورنامنٹ کی سب سے بااثر ٹیموں میں ہے اور اسے بلاشبہ حیدرآباد پر جیت کا دعویدار مانا جا رہا ہے۔

image