NationalPosted at: Jul 31 2016 4:07PM منٹو کی کہانی اب بڑے پردے پر نظر آئے گی
نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) اردو کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک فیچر فلم بننے جا رہی ہے۔ ہندوستان میں منٹو پر بننے والی یہ پہلی فیچر فلم ہے۔ گذشتہ سال پاکستان میں منٹو پر ایک فلم بنی تھی۔ غالب کے بعد منٹو اردو کے دوسرے مصنف ہیں جن پر کوئی فیچر فلم بن رہی ہے۔ دہلی کے مشہور ڈرامہ آرٹسٹ اور ڈائریکٹر آر ایس وكل ان پر سوا دو گھنٹے کی فلم بنا رہے ہیں۔ مسٹر وكل نے يواین آئی کو بتایا کہ 11 مئی 1912 کو لدھیانہ ضلع کے سمرالا میں ایک کشمیری مسلم خاندان میں پیدا ہوئے منٹو کی زندگی پر ’منٹو زندہ ہے‘ نامی فلم بنانے کے لئے انہوں نے تقریبا ایک سو بیس صفحے کی اسکرپٹ تیار کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منٹو کا کردار ادا کرنے کے لئے پاکستانی اداکاروں سے بات چل رہی ہے۔ اس فلم میں منٹو کی بیوی صفیہ کے علاوہ مرحوم اداکار اشوک کمار، مشہور گلوکارہ نورجہاں، معروف اداکارہ نرگس، نامور رقاصہ ستارہ دیوی اور گزشتہ زمانے کے مشہور اداکار شیام سمیت دس کردار ہوں گے، جن سے منٹو کے قریبی تعلقات رہے۔ منٹو نے اپنی مشہور کتاب مینا بازار میں اشوک کمار، نرگس، شیام اور ستارہ دیوی کے بارے میں یادداشتوں لکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں اشوک کمار کے کردار کو بنیادی طور پر دکھایا گیا ہے کیونکہ منٹو کے ساتھ ان کے زیادہ دن گزرے۔ نورجہاں سے بھی ان کے نزدیکی رشتے تھے۔ جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔ 1100