SportsPosted at: Mar 19 2016 3:16PM ٹینس: سائنا اور پرونائےسیمی فائنل میں
باسیل، 19 مارچ (یو این آئی) دو بار کی چیمپئن اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال اور ایچ ایس پرونائے نے اپنی فتح کی مہم کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں بالترتیب خواتین اور مرد وں کے زمروں کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والی سائنا نے کوارٹر فائنل میں ساتویں سیڈیڈ جاپان کی سياكا ساتو کو 52 منٹ تک چلے تین میچوں کے سخت مقابلے میں 13-21،21-15،21-14 سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنائی۔
سائنا کی اس فتح کے بعد ساتو کے خلاف کیریئر ریکارڈ1-5 کا ہو گیا ہے۔