SportsPosted at: May 3 2016 7:36PM سائنا-سندھو سمیت 7 بیڈمنٹن کھلاڑی کوالیفائی
نئی دہلی، 03 مئی (یو این آئی) اولمپک کانسی کا تمغہ فاتح سائنا نہوال اور پی وی سندھو سمیت سات بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے برازیل کے ریو میں اس سال اگست میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جس کے بعد اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والے ہندستانی کھلاڑیوں کی تعداد 86 تک پہنچ گئی ہے۔
لندن اولمپکس کی کانسے کی تمغہ فاتح سائنا اور سندھو موجودہ عالمی درجہ بندی میں بالترتیب آٹھویں اور دسویں مقام کے ساتھ ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
كندابي سری کانت مرد سنگلز رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر ہیں جبکہ خاتون ڈبلز جوالہ گٹا اور اشونی پونپا 15 ویں نمبر پر ہیں۔