SportsPosted at: May 19 2016 6:45PM ہندستانی خاتون ٹیم ابیر کپ کے سیمی فائنل میں
كنشان، (چین)، 19 مئی (یو این آئی)ٹاپ کھلاڑی سائنا نہوال کی شکست کے باوجود ہندستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے جمعرات کو تھائی لینڈ کے خلاف 3۔
1 کی جیت درج کر کے ابیر کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
ہندستانی ٹیم اپنے گروپ میں دوسرے مقام پر رہ کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی اور اس کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوا۔