image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:21 Hrs(IST)
Sports

سائنا نہیں، پہلے میچ پر ہے توجہ: سندھو

سائنا نہیں، پہلے میچ پر ہے توجہ: سندھو

نئی دہلی، 27 مارچ (یو این آئی) اولمپک سلور فاتح پی وی سندھو انڈیا اوپن سپر سیریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہم وطن سائنا نہوال کے ساتھ ممکنہ کوارٹر فائنل مقابلہ کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہی ہیں اور ان کی توجہ ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ پر مرکوز ہے۔
سندھو نے پیر کو پانچ سال کے لیے پیناسونک بیٹريز برانڈ امبیسڈر مقرر کئے جانے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ میرا ہمیشہ ایک وقت پر ایک ہی میچ پر دھیان رہتا ہے۔
میرا انڈیا اوپن میں پہلا مقابلہ سنگاپور کی کھلاڑی کے ساتھ ہے اور میں فی الحال اسی پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔

image