ممبئی، 9 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ کے باجی راؤ رنویر سنگھ سِنبا کے بعد اب جنوبی ہند کی فلم کے ری میک میں کام نہیں کریں گے۔
روہت شیٹی کے ساتھ رنویر ’سنبا‘ نامی فلم کررہے ہیں جو اسی برس دسمبرمیں ریلیز ہوگی۔ سنبا تیلگو فلم ’ٹیمپر‘ کا ہندی ری میک ہے۔ پدماوت، باجی راؤ مستانی اور رام لیلا جیسی ہٹ فلمیں دینے والے رنویر اپنے ساتھ کے اداکاروں کے مقابلے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اس وقت ان کی کافی ڈیمانڈ ہے۔رنویر کبیر خان، زویا اختر، روہت شیٹی جیسے فلمساز وں کی فلمیں میں کام کررہے ہیں۔ وہ بھنسالی اور آدتیہ چوپڑا جیسے بہترین ہداہتکار کاروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔ ان کے ساتھ سپر ہٹ فلمیں بنانے والے ہدایت کاروں نے رنویر پر بھروسہ کیا ہے۔ جس سے ان کی اہمیت اور ڈیمانڈ کافی بڑھ گئی ہے۔
فلم سنبا کے پوسٹر سے ہی واضح ہورہا ہے کہ یہ مسالہ فلم ہے جس میں جنوبی ہند کا فلیور ہے۔ اس فلم میں ان کا کردار ایک پولیس آفیسر کا ہے۔ رنویر کا کہنا ہے کہ انہیں کافی وقت سے جنوبی ہند کی فلموں کے ری میک کی آفر مل رہی ہیں لیکن انہوں نے روہت شیٹی کے علاوہ کسی کی آفر قبول نہیں کی۔ سنبا کے بعد وہ جنوبی ہند کی کسی فلم کا ہندی ری میک نہیں کریں گے۔ وہ کچھ الگ طرح کے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور وہیں کریں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔