ممبئی14فروری(یواین آئی) ہندی فلموں خوبصورت ترین اداکار مدھوبالا کی 86ویں سالگرہ پر گوگل نےانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کاڈوڈل تیارکیا ہے. مدھوبالا محض 14سال کی عمرمیں راج کپور کی ہیروئین بن گئیں اور دوعشرہ تک ہندی فلمی دنیاپر راج کرنے والی اداکارہ کے دل میں سوراخ تھا, جو ایک سچی محبت کی تلاش میں وقت سے پہلے ہی دنیا کورخصت کرگئی. جس کی کہانی انتہائی دردبھری ہے.
مدھوبالا یوم عشاق یعنی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر14فروری1933کودہلی میں پیدا ہوئیں۔
ان کا نام ممتازجہاں دہلوی تھا, یہ ہندی فلموں کی ایک ایسی فنکارہ تھیں جوکہ مکمل طورسے سنیما کے رنگ میں رنگ گئیں اور اپنی ساری زندگی اسی کے نام وقف کردی۔
ان کے والدعطاء اللہ خان اور والدہ عائشہ بیگم کا تعلق پیشاور سے تھا۔