SportsPosted at: Apr 13 2018 7:09PM کشتی کے بجرنگ نے اٹھایا سنہری پہاڑ
گولڈ کوسٹ، 13 اپریل (یو این آئی ) ہندستان کے بجرنگ پونيا نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں کشتی میں ملک کی سنہری مہم کو شان سے آگے بڑھاتے ہوئے 65 کلوگرام فری اسٹائل کلاس میں طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ موسم کھتری (97) اور پوجا ڈھاڈا (57 ) نے سلور اور دویا كاكران (68) نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
ہندستان نے کشتی میں اب تک دو دن میں تین طلائی، تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
ہندستان نے دونوں دن تمام چار چار مقابلوں میں تمغہ حاصل کئے ہیں۔