image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 03:50 Hrs(IST)
Sports

فاتحانہ آغاز کے لئے اترے گی روہت سینا

فاتحانہ آغاز کے لئے اترے گی روہت سینا
India

کولمبو، 05 مارچ (یو این آئی) سلامی بلے باز روهت شرما کی قیادت والی نوجوان ہندوستانی کرکٹ ٹیم منگل کو میزبان سری لنکا کے خلاف ہونے والے سہ رخی ٹی 20 سیریز کے اپنے پہلے میچ میں فاتحانہ آغاز کے ارادے سے میدان پر اترے گی۔
سہ رخی سیریز میں حصہ لے رہی تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہے۔

جنوبی افریقہ کے طویل دورے کے بعد سہ رخی ٹی 20 سیریز کے لئے کپتان وراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی سمیت اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے اور روہت کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے جبکہ شکھر دھون سیریز میں نائب کپتان ہوں گے۔

image