SportsPosted at: Jan 13 2020 8:37PM 9 ہزاری بننے کے قریب روہت شرما
ممبئی، 13 جنوری (یو این آئی ) ہندستان کے محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں نو ہزاری بننے کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز میں یہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہٹ مین نام سے مشہور روہت نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 221 میچوں میں 49.14 کی اوسط سے 8944 رن بنائے ہیں اور انہیں نو ہزاری بننے کے لیے محض 56 رن کی ضرورت ہے۔
اپنے کیریئر میں 28 ون ڈے سنچری بنا چکے روہت نے گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے ورلڈ کپ میں پانچ سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔