image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:49 Hrs(IST)
Sports

بنگلہ دیش نے ٹیم انڈیا کو 177 رن پر روکا

بنگلہ دیش نے ٹیم انڈیا کو 177 رن پر روکا

پاٹشیفٹسروم، 09 فروری (یواین آئی) ابھیشیک داس (40 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے ہندوستان کو آئی سی سی انڈر -19 ورلڈ کپ کے فائنل میں اتوار کو 47.2 اوور میں 177 رن پر سمیٹ دیا۔

ہندوستان کی طرف سے يشسوي جیسوال نے ایک بار پھر بہترین بلے بازی کی اور 121 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ تلک ورما نے 65 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 38 رن بنائے۔

image