image
Friday, Apr 26 2024 | Time 02:17 Hrs(IST)
Sports

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ آئی سی سی مقابلوں میں سرفہرست : کوہلی

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ  آئی سی سی مقابلوں میں سرفہرست : کوہلی

ویلنگٹن ، 19 فروری (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے بدھ کے روز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تمام ایوینٹس میں اعلی مقام قرار دیا۔

واضح رہے کہ ہندستان نے اب تک ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں کھیلے گئے اپنے سات میچوں میں سے ہر میچ شاندار طریقے سے جیتا ہے اور اس وقت ہندستانی کرکٹ ٹیم 360 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں سب سے پہلی پوزیشن پر قابض ہے ۔
کوہلی کو امید ہے کہ ہندوستان جیت کے اس شاندار سلسلے کو برقرار رکھے گا اور اگلے سال لارڈز میں کھیلے جانے والے فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے ۔

image