image
Friday, Mar 29 2024 | Time 20:15 Hrs(IST)
Sports

بنگلہ دیش نے زمبابوے سے 3-0 سے جیتی سیریز

بنگلہ دیش نے زمبابوے سے 3-0 سے جیتی سیریز

سلهٹ، 7 مارچ (یواین آئی) لیٹن داس (176) اور تمم اقبال (ناٹ آؤٹ 128) کی شاندار سنچریوں اور محمد سیف الدین (41 رن پر چار وکٹ) کی بہترین بالنگ کے دم پر بنگلہ دیش نے زمبابوے کو بارش سے متاثر تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت 123 رنز سے شکست دے کر 3-0 سے کلین سویپ کر دیا۔

بارش کی وجہ سے میچ 43-43 اوور کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بنگلہ دیش نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لیٹن 143 گیندوں میں 16 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 176 رنز اور تمیم اقبال کے 109 گیندوں میں سات چوکوں اور چھ چھکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 128 رنز بنائے ۔

image