image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 09:33 Hrs(IST)
Sports

پاکستان-بنگلہ دیش سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی

پاکستان-بنگلہ دیش سیریز کورونا وائرس  کی وجہ سے  ملتوی

اسلام آباد، 16 مارچ ( یواین آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کو کو رونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یکم اپریل کو ایک ون ڈے میچ کراچی میں ہونا تھا اور اس کے بعد پانچ اپریل سے ایک ٹیسٹ میچ کرایا جانا تھا ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ماہ ٹیسٹ سیریز کا آغا ز ہوا تھا جس کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 44 رن سے ہرا دیا تھا ۔

image