NationalPosted at: Sep 5 2017 6:24PM گوتم گمبھیر شہید راشد کی بیٹی کا خرچ اٹھائیں گے
نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی) اپنے بے باک انداز اور سلگتے ہوئے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار والے کرکٹر گوتم گمبھیر ہمیشہ ہی لوگوں کی مدد کےلئے تیار رہتے ہیں اور اس مرتبہ وہ جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی عبدالرشید کی بیٹی کی مدد کے لئے آگئے آئے ہیں۔ جموں وکشمیر کے اننت ناگ میں اے ایس آئی رشید دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے، 35 سالہ کرکٹر نے اب رشید کی بیٹی کی پڑھائی کا خرچ تاحیات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی۔ گمبھیر نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’زہرا میں آپ کو لوری سناکر سلا تو نہیں سکتا لیکن جب آپ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اٹھیں گی تو میں آپ کی مدد کروں گا۔ میں آپ کی پڑھائی کے لئے تاحیات مدد کروں گا۔‘‘ جاری۔یو این آئی۔ این اے۔ ظ ا۔1750