ElectionPosted at: May 23 2019 7:50PM مودی کا پھر چلا جادو، کانگریس چاروں خانے چت
نئی دہلی، 23مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت پر سوار بھارتیہ جنتا پارٹی اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں نہ صرف جیت حاصل کررہی ہے بلکہ مغربی بنگال اور اوڈیشہ میں بھی اس نے اپنی حالت مضبوط کرکے مخالفین کی بولتی بند کردی ہے۔
بی جے پی کی زبردست جیت کے آگے ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کہیں ٹک نہیں سکی ہے اور وہ پچاس سیٹوں کے آس پاس سمٹ کررہ گئی ہے جس کے سبب گزشتہ بار کی طرح وہ اس بار بھی لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کی حالت میں نہیں لگ رہی۔ کانگریس کی کراری شکست سے صاف ہے کہ عوام نے اس کی ’نیائے‘ یوجنا کو پوری طرح خارج کردیا ہے۔
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے پارٹی کی شکست قبول کرتے ہوئے وزیراعظم مسٹر مودی کو شاندار جیت کے لئے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امیٹھی سیٹ پر اپنی حریف مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو بھی مبارکباد دی ہے۔
جاری یو این آئی۔ م ع۔ 1825