ماسکو، 19 مارچ (یو این آئی) روس کے مشرق بعید میں امور علاقے میں کان منہدم ہونے سے تقریباً 13 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
...مزید دیکھیں غزہ، 19 مارچ (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,726 ہو گئی ہے جب کہ 73,792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
...مزید دیکھیں صنعاء، 19 مارچ (یو این آئی) بحیرہ احمر میں تعینات امریکی اور برطانوی بحری افواج نے پیر کے روز یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر دس فضائی حملے کیے۔
...مزید دیکھیں اسلام آباد، 19 مارچ (یو این آئی) پاکستان میں منگل کے روزنصف شب کو 5.6 شدت کے زلزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو عطیات میں شفافیت کی فریاد سے متعلق درخواستوں پر 15 فروری 2024 کے اپنے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو دوبارہ کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکٹورل بانڈز کو غیر آئینی قرار دینے کے ساتھ جاری کرنے والے بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) کو الفا نیومیرک نمبروں سمیت تمام تفصیلات ظاہر کرنے کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، بی آر گووئی، جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے ان تبصروں کے ساتھ ایس بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کو جمعرات تک حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی کہ انہوں نے الیکٹورل بانڈز سے متعلق سبھی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی ) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، اس لیے مودی کی گارنٹی اب جھوٹ کی 'گرینڈ گارنٹی' بن گئی ہے مسٹر کھڑگے نے پیر کو ٹویٹ کیا، "مودی جی نے 17 جولائی 2020 کو ملک سے وعدہ کیا تھا کہ 2022 تک ہر ہندوستانی کے سر پر چھت ہوگی، لیکن سب کو گھر فراہم کرنے کی مودی کی گارنٹی ایک گھپلہ ثابت ہوئی۔
...مزید دیکھیں نئی دہلی، 18 مارچ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی جل بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سمن پر پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے ای ڈی نے اتوار کو مسٹر کیجریوال کو سمن بھیجا تھا پارٹی نے ای ڈی کے سمن کو 'غیر قانونی' قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات سے قبل مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے کے لیے ای ڈی کا استعمال کیا۔
...مزید دیکھیں