ElectionPosted at: May 5 2016 11:08AM مغربی بنگال میں چھٹے اور آخری مرحلے کی پولنگ شروع
کولکتہ، 5 مئی (یو این آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے اور آخری مرحلے کی پولنگ آج صبح شروع ہوگئی۔ آج کوچ بہار اور مدنا پور اضلاع پر محیط 25 حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ سرکاری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پولنگ پر امن طریقہ سے چل رہی ہے اور کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ کل 58،04،019 رائے دہندگان 170 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوامن و قانون برقرار رکھنے کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہیں اور یہ یقینی بنانے کو کہا ہے کہ ہر ووٹر چاہے وہ کسی کمزور طبقہ کا کیوں نہ ہو آزادانہ طور سے اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے میں اعتماد محسوس کرے ۔ یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے والوں اور شہریوں میں خوف پیدا کرنے والوں اور نقصان پہنچانے والوں کو فوراً ترجیحی بنیاد پر قانون کے حوالے کیا جائے۔ یو این آئی ۔ ش و ۔ ر ب ۔1105