OthersPosted at: Jan 27 2017 5:14PM کیرالہ میں بی جے پی کارکنوں پر حملہ
کوزی کوڈ، 27 جنوری (یو این آئی) کیرالہ کے ضلع کنور میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔ ایم) کے ریاستی سکریٹری کوڈیٹری بالاکرشن پر پارٹی کی ایک میٹنگ کے دوران ایک دیسی بم سے حملہ کیا گیا جس کے بعد سی پی آئی(ایم) کے کارکنوں نے مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتروں پر حملہ کردیا۔ پولس نے بتایا کہ سیاسی لحاظ سے حساس ناڈا پورم میں سی پی آئی (ایم) کے کارکنوں نے کل دیر رات وٹاکرا اور ایرن کنور کے نزدیک کوٹا پلی میں بی جے پی کے دفتروں پر حملہ کردیا۔ پولس کے مطابق سی پی آئی (ایم) کے کارکنوں نے بی جےپی کے دفتر میں فرنیچر اور کمپیوٹروں کو نقصان پہنچایا۔ پولس نے بتایا کہ ناگارتھ پیڈیا میں مسٹر بالاکرشنن پر اس وقت ایک دیسی بم سے حملہ کیا گیا جب وہ پارٹی کی ایک میٹنگ کو خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلی پینارٹی وچن نے بتایاکہ اس حملے میں شامل ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ضؒع کنور میں دونوں پارٹیوں کے دفتروں کے درمیان کئی بار جھڑپ ہوتی رہی ہے جس میں کئی افراد کی موت ہوچکی ہے۔ یو این آئی۔ ع خ ۔ ظ ا۔1715