14 Jan 2021 | 5:22 PMممبئی،14جنوری (یواین آئی) مشہور شاعر ،صحافی اور ہندی فلموں کے نغمہ نگار کیفی اعظمی کے 102 ویں یوم پیدائش پر عروس البلاد ممبئی کی کئی ادبی و ثقافتی تنظیموں اور اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ان کی ایک یادگار قائم کرنے کے ساتھ ساتھ شمال مغربی ممبئی کی چاربنگلہ قبرستان میں اُن کی قبر سے ہٹائے گئے کتبہ کو دوبارہ نصب کیا جائے۔ اردو کارواں،اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن،اردو چینلز اور بزم ادب وفن شامل ہیں ۔
see more..