image
Monday, Dec 16 2019 | Time 18:18 Hrs(IST)
  • اینگدی انگلینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر
  • شعلہ کی بڑی بہو،اداکارہ گیتا کک چل بسیں
  • پرستار ذاتی طور پر میری حمایت کریں: پنت
  • شعلہ کی بڑی بہو،اداکارہ گیتا کک چل بسیں
  • وراٹ کی ڈی آر ایس ریفرل میں تاخیر پر ناراضگی
  • جامعہ کے طلبا کی حمایت میں آئے سماج کے لوگ
  • سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں نیم فوجی دستوں کا فلیگ مارچ
  • نئی ریت پالیسی کا مو ثر اندازمیں ہوگا نفاذ : وزیر
  • کشمیر: موسم میں نمایاں بہتری، سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال
  • آئی پی ایل آکشن:کلکتہ کے سیکورٹی حالات پر گہری نظر
  • کچھ باہری لوگ احتجاج کے دوران تشدد پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں:ممتا بنرجی
Entertainment

راجندر کمار: بہترین ادکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا

(20 جولائی سالگرہ کے موقع پر)
نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) بالی وڈ میں جوبلی کمار کے نام سے مشہور راجندر کماور نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔
راجندر کمار کو اپنے کیریئر کے آغاز میں کافی جد و جہد کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

راجندر کمار کی پیدائش 20 جولائی 1929 کو پنجاب کے سیالکوٹ شہر میں ایک متوسط گھرانے میں ہوئی تھی۔
وہ بچپن سے ہی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے۔
اپنے انہی خوابوں کی تعبیر کے لئے جب وہ بمبئی پہنچے تو ان کی جیب میں صرف 50 روپے تھے۔
یہ پیسے بھی انہوں نے اپنے والد کی دی ہوئی گھڑی کو بیچ کرحاصل کئے تھے۔
ان کی گھڑی 63 روپے میں فروخت ہوئی تھی ۔
ان پیسوں میں سے راجندر نے 13 روپے کا فرنٹیئر میل کا ٹکٹ خریدا تھا۔
بمبئی پہنچنے پر راجندر کمار کو نغمہ نگار راجندر کرشن کی مدد سے فلمساز و ہدایت کار ایچ ایس رویل کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر150 روپے ماہانہ پر کام کرنے کا موقع ملا۔

سال 1950 میں راجندر کمار کو پہلی بار دلیپ کے ساتھ فلم جوگن میں کام کرنے کا موقع ملا۔
سال 1950 سے 1957 تک وہ بالی وڈ میں اپنا مقام حاصل کرنے کے لئے جد وجہد کرتے رہے۔
جوگن فلم کے بعد انہیں جو بھی فلم ملی وہ اس پیشکش کو قبول کرتے چلے گئے۔
اس دوران انہوں نے طوفان اور دیا نیز آواز، ایک جھلک جیسی کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1203
اکشے

اکشے اور سلمان کی فلمیں عید کے موقع پرباکس آفس پر آمنے سامنے

ممبئی، 4 دسمبر (یو این آئی) اکشے کمار اور سلمان خان کی فلمیں عید 2020 کے موقع پر باکس آفس پر ٹکرانے جارہی ہیں۔

رنویر

رنویر سنگھ نے سپر ہیروز پر مبنی فلم میں کام کرنے سےکیا انکار

ممبئی 24 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے سپر ہیروز پر مبنی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

جے

جے للتا کی بائیوپک کا پہلا ٹيجر ریلیز

ممبئی 24 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رانوت کی آنے والی فلم 'تھلائوي' کا فرسٹ ٹيجر ریلیز ہو گیا ہے۔

ارجن

ارجن نے پانی پت کے لئے رنویر سے نہیں لی مدد

ممبئی 24 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم 'پانی پت' میں اپنے کردار کے لئے رنویر سنگھ سے کوئی مدد نہیں لی ہے۔

حقیقی

حقیقی زندگی میں بے حد خوش مزاج انسان ہیں رشی کپور: عمران ہاشمی

ممبئی، 21 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ رشی کپور ریئل لائف میں غصہ ور نہیں بلکہ انتہائی خوش مزاج انسان ہیں۔

انٹرنیشنل

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دھرمیندر -راجیش کھنہ کی کلاسک فلمیں

ممبئی،14نومبر(یواین آئی)گوا میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آف انڈیا) میں دھرمیندر اور راجیش کھنہ کی کلاسک فلمیں دکھائی جائیں گی۔

غلام

غلام حیدر نے لتا کی صلاحیت کو پہچانا

(برسی 9 نومبر کے موقع پر)
ممبئی، 8 نومبر (یو این آئی) لتا منگیشکر کے فلمی کیرئر کے ابتدائی دور میں کئی ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور موسیقاروں نے باریک آواز کی وجہ سے انہیں گانے کا موقع نہیں دیا لیکن اس وقت ایک موسیقار ایسے بھی تھے جنہیں لتا منگیشکر کی صلاحیت پر پورا عتماد تھا ۔

سنجیوکمار

سنجیوکمار ایک منفرد اداکار کے طور پر پہچانے جاتے تھے

(6نومبر برسی کے موقع پر)
ممبئی،5 نومبر (یو این آئی) گرودت کی بے وقت موت کے بعد ڈائریکٹر کے آصف نے اپنی فلم ’’لو اینڈ گاڈ‘‘ کی تخلیق کا کام بند کر دیا اور اپنی نئی فلم ’’سستا خون مہنگا پانی ‘‘كی پروڈکشن میں لگ گئے ۔

ہندی

ہندی فلم انڈسٹری کے عظیم فلمسازبی آر چوپڑہ

(5 نومبر برسی کے موقع پر)
ممبئی، 4 نومبر (یو این آئی) ہندستانی فلم انڈسٹری میں بی آر چوپڑا کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جائے گا جنہوں نے خاندانی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بناکر تقریباً پانچ دہائیوں تک فلم شائقین کے دلوں میں اپنی پہچان بنائے رکھی۔

کلاسیکی

کلاسیکی موسیقی کومنا ڈے نے فلمی دنیامیں ایک اعلی مقام پر پہنچایا

ممبئی، 23 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستانی سنیما کی دنیا میں منا ڈے کو ایک ایسے گلوکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی لاجواب پلے بیک گلوکاری کے ذریعے کلاسیکی موسیقی کو مخصوص شناخت دلائی۔

کامیڈی کنگ  کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

کامیڈی کنگ کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

ممبئی، 28 ستمبر (یو این آئی) اپنے مخصوص انداز، اسٹائل اورمزاحیہ آواز سے تقریباً پانچ دہائیوں تک ہنسانے اور گدگدانے والےمحمود نے فلم انڈسٹری میں کنگ آف کامیڈی کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لئے کافی مشقت کرنا پڑی اوریہاں تک سننا پڑا کہ نہ تو وہ اداکاری کرسکتے ہیں اور نہ ہی کبھی اداکار بن سکتے ہیں۔

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) دُنیا بھر میں شہنائی کو شناخت دلانےاور اسے خاص و عام میں مقبول بنانے والے معروف شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی پیدائش21 مارچ 1916 کو بہار کے گاؤں (دمراؤں) ضلع بکسر کے پیغمبربخش اور والدہ مٹھاں کے گھر ہوئی تھی۔ بسم اللہ خان کے آباؤ اجداد بھوج پور ضلع بہار کے شاہی دربار میں نقار خانہ میں ملازم بھی تھے۔ان کے والد پیغمبر بخش خان مہاراجہ جودھ پور کے دربار میں شہنائی نواز تھے۔اس سے پہلے ان کےپردادا استاد سالار حسین خان اور دادا رسول بخش خان بھی دمراؤں کے شاہی دربار میں گاتےتھے۔ ماں باپ نے اُن کانام امیرالدین خان رکھا تھا لیکن دادا نے امیرخان کو بسم اللہ میں بدل دیا اور ہاتھ میں شہنائی تھما دی۔ چونکہ موسیقی انہیں میراث میں ملی تھی اسی لیے بچپن سے ہی موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے بسم اللہ خان نے اپنے ماموں علی بحش سےشہنائی نوازی کی تعلیم حاصل کی اور پھر بعد میں بسم اللہ خان انہی کے ساتھ کاشی کے وشوناتھ مندر میں شہنائی بجانےلگے۔چار یا پانچ برس کی عمر میں بنارس آ گئے تھے۔

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

نئی دہلی، 15مئی(یو این آئی)رواں ماہ مئی میں کئی کردار جن میں گڈن تم سے نہ ہوپائے گا-کہ گڈن، بھابھی جی گھر پر ہیں کہ انگوری اور ہپو کی الٹن پلٹن کے راجیش اور کچھ دیگر کردار انتہائی دلچسپ کردار میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنے کنبوں کو دلچسپ انداز میں جدید سوچ کی طرف مائل کریں گے۔

image