Entertainment
26 Jan 2021 | 4:58 PMممبئی ، 26 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے ۔2‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی جان ابراہم جلد ہی فلم ’ستیہ میو جیتے 2‘ میں نظر آئیں گے۔اس درمیان فلم کے ریلیزہونے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جان ابراہم نے سوشل میڈیا پر ملک کا پرچم لئےاپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سفید رنگ کے کرتے کے ساتھ سفید پگڑی بھی باندھی ہوئی ہے۔ جان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’تن من دھن سے بڑھ کر جن گن من۔ ستیہ میو جیتے۔ 2 کی ٹیم کی جانب سے یوم جمہوریہ کی مبارکباد۔ عید 14 مئی کو ملاقات ہوگی‘‘۔
see more..
26 Jan 2021 | 10:54 AMممبئی، 26 جنوری (یو این آئی)بھارت بھوشن ایک ایسے اداکار تھے جن کے کارنامے رہتی دنیا تک یاد رہیں گے۔
see more..
25 Jan 2021 | 6:35 PMممبئی، 25 جنوری (یو این آئی) ہندی فلمی سنیما میں حب الوطنی سے لبریز فلموں اور نغموں کا ایک اہم کردار رہا ہے اور اس کے ذریعے فلمساز لوگوں میں حب الوطنی کے جذبے کو آج بھی بلند کرتے ہیں بالی ووڈ میں حب الوطنی پر مبنی فلموں اور نغموں کا آغاز 1940 کی دہائی سے ہوا تھا۔ 1940 میں ہی ڈائریکٹر گیان مکھرجی کی فلم ’بندھن‘ غالباً پہلی فلم تھی جس میں حب الوطنی کے احساس کو سلور ا سکرین پر دکھایا گیا تھا۔ یوں تو اس فلم میں پردیپ کے لکھے تمام نغمے کافی مقبول ہوئے لیکن’چل چل رے نوجوان‘ نغمہ نے آزادی کے ديوانو ں میں ایک نیا جوش بھر دیا۔ 1943 میں فلم ’قسمت‘کا نغمہ ’ آج ہمالیہ کی چوٹی سے پھر ہم نے للکارا ہے دور ہٹو اے دنیا والو ہندوستان ہمارا ہے‘ نے مجاہدین آزادی کو آزادی کی راہ پر آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا ۔
see more..
20 Jan 2021 | 4:24 PMممبئی ، 19 جنوری (یواین آئی) بطور ڈانسر کیریئر کا آغاز کرنے والے سوشانت سنگھ راجپوت نے ٹی وی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی زبردست اداکاری سے سامعین کا دل جیت لیا سوشانت سنگھ راجپوت 21 جنوری 1986 کو بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ سوشانت نے ابتدائی تعلیم پٹنہ کے سینٹ کیرنس ہائی اسکول سے شروع کی۔ سوشانت نے دہلی کے کولاچی ہنسراج ماڈل اسکول سے اپنی مزید تعلیم مکمل کی۔ انہوں نے دہلی کالج آف انجینئرنگ سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ سوشانت فلمی دنیا میں کیریئربنانا چاہتے تھے اور اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لئے ممبئی چلے آئے۔
see more..
17 Jan 2021 | 6:24 PMممبئی،17 جنوری(یواین آئی) مشہور اداکار شاہد کپور مہابھارت کے کرن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ایسی خبریں ہیں کہ شاہد کپور نے اپنے گلے پروجیکٹ کےلئے فلم ساز راکیش اوپرکاش مہرا کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ خبریں ہیں کہ شاہد کپور،راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’مہابھارت‘ میں کرن کا علامتی کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔فلم میں کرن کا کردار سب سے اہم ہوگا۔اس فلم میں ’مہابھارت ‘کی کہانی کرن کے نظریے سے دکھائی جائے گی۔اب تک بھی فلم ’مہابھارت‘ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئی ہے۔ایسے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ فلم کو جدید انداز میں دکھایا جائےگا یا پھر نہیں۔
see more..
17 Jan 2021 | 2:34 PMنئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) شہنشاہ موسیقی کےایل سہگل نے15سال کے عرصے میں 185نغموں کے لیے اپنی آواز دی اور 36فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور جنوری 1947اس دنیا سے کوچ کرگئے ۔سہگل کو 1930کی دہائی میں فلمی دنیا کے نقشے پر نظرآئے جب نیو ٹھیٹر کلکتہ کے مالک بی این سرکارنے سامعین کے سامنے پیش کیا اور انہیں زبردست شہرت حاصل ہوئی۔
see more..
14 Jan 2021 | 5:22 PMممبئی،14جنوری (یواین آئی) مشہور شاعر ،صحافی اور ہندی فلموں کے نغمہ نگار کیفی اعظمی کے 102 ویں یوم پیدائش پر عروس البلاد ممبئی کی کئی ادبی و ثقافتی تنظیموں اور اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ان کی ایک یادگار قائم کرنے کے ساتھ ساتھ شمال مغربی ممبئی کی چاربنگلہ قبرستان میں اُن کی قبر سے ہٹائے گئے کتبہ کو دوبارہ نصب کیا جائے۔ اردو کارواں،اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن،اردو چینلز اور بزم ادب وفن شامل ہیں ۔
see more..
13 Jan 2021 | 6:40 PMممبئی، 13 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اپنی آنے فلم ’بلائنڈ‘ میں نابینا لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی بتایا جارہا ہے کہ فلم ’بلائنڈ‘ کے کردار میں اسی کی طرح نظر آنے کے لئے سونم کپور ہیلتھی ٹائٹ پر ہیں۔ فلم کے ہدایت کار کے ساتھ وہ کئی طرح کے موضوعات اور ریسرچ پر تبادلہ خیال کررہی ہیں۔ سونم کا کردار ایک نابینا لڑکی کا ہے، اس کے لئے وہ اپنے ایک کوچ سے کردار کو بہترین طریقے سے ادا کرنے کے لئے ٹریننگ بھی لے رہی ہیں۔
see more..