EntertainmentPosted at: Feb 1 2023 10:11AM آدتیہ رائے کپور کی گمراہ 7 اپریل کو ریلیز ہوگیممبئی، یکم فروری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کی فلم گمراہ 7 اپریل کو ریلیز ہوگی۔گمراہ میں آدتیہ رائے کپور اور مرنال ٹھاکر کی جوڑی نظر آئے گی۔ یہ ایک کرائم تھرلر فلم ہے جس میں آدتیہ رائے کپور ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ آدتیہ رائے کپور نے کچھ عرصہ قبل اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھاکہ ، 'میں ایسی دلچسپ کہانی کا حصہ بننے کے لیے متاثر اور پرجوش ہوں۔ ایک اداکار ہونے کے ناطے، ڈبل رول ادا کرنا دگنی خوشی کے ساتھ ساتھ چیلنج بھی ہے اور میں یقینی طور پر اس کے لیے تیار ہوں! میں اس ایکسائٹنگ تھرلر کو جلد ہی پردے پر لانے کے لئے بھوشن جی، مراد بھائی اور وردھن کے ساتھ کولائبریٹ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔'بتایا جا رہا ہے کہ گمراہ تمل فلم تھڈم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں ارون وجے اور ودیا پردیپ مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم گمراہ کو بھوشن کمار کی ٹی سیریز اور مراد کیدانی کی سنے-1 نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم گمراہ 7 اپریل کو ریلیز ہوگی۔یواین آئی۔الف الف