EntertainmentPosted at: Sep 30 2023 1:25PM ٹائیگر شراف کی فلم گنپتھ کا ٹیزر ریلیزممبئی، 30 ستمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کی آنے والی فلم گنپتھ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم گنپتھ میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کریتی سینن اور امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کا ٹیزرریلیزہوگیا ہے۔ ٹیزر کے آغاز میں دکھایا گیا تھا کہ فلم کی کہانی مستقبل یعنی 2070 عیسوی کی بنیاد پر ہونے والی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، جس میں برائی کا خاتمہ کرنے کے لیے ایک مسیحا پیدا ہوتا ہے۔ ٹائیگر شراف اور کریتی سینن کے دمدار ایکشن سیکونس کی جھلک ٹیزر ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔ فلم میں ٹائیگر شراف ایک باکسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔گڈ کمپنی کے ساتھ مل کر پوجا انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پیش کردہ اور وکاس بہل کی ہدایت کاری میں، گنپتھ کو واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپشیکھا دیشمکھ اور وکاس بہل نے پروڈیوس کیا۔ یہ فلم 20 اکتوبر کو ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں ریلیز ہوگی۔یواین آئی۔الف الف