image
Saturday, Feb 24 2024 | Time 10:58 Hrs(IST)
Entertainment

بارڈر 2 میں کام کریں گے آیوشمان کھرانہ

ممبئی، 06 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ سپر ہٹ فلم بارڈر کے سیکوئل بارڈر 2 میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

سال 1997 میں ریلیز ہونے والی جے پی دتہ کی پروڈیوس اور ڈائریکشن میں بنی فلم 'بارڈر' کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔
ملٹی اسٹارر فلم بارڈر میں سنی دیول، جیکی شراف، سنیل شیٹی، اکشے کھنہ، پوجا بھٹ، تبو اور راکھی سمیت کئی معروف اداکار نظر آئے تھے۔
چرچا ہے کہ بھوشن کمار اور جے پی دتہ فلم 'بارڈر 2' کی ہدایت کاری کے لیے انوراگ سنگھ سے بات کر رہے ہیں۔
میکرس کو لگتا ہے کہ انوراگ سنگھ اس پروجیکٹ کو اچھی طرح بنائیں گے۔

یواین آئی۔
م س
image