image
Saturday, Feb 24 2024 | Time 10:37 Hrs(IST)
Entertainment

شاہد کپور ادا کریں گے اشوتتھاما کا رول

ممبئی، 9 دسمبر ( یو این آئی ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سلور اسکرین پر اشوتتھاما کا رول ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔

ہدایت کار آدتیہ دھر نے امورٹل آف اشوتتھاما بنانے کا اعلان کیا تھا اور ان کا ارادہ وکی کوشل کو اشوتتھاما کے رول میں کاسٹ کرنے کا تھا۔
لیکن بجٹ کے مسائل کی وجہ سے انہیں اس پروجیکٹ کو روکنا پڑا۔
خبر یہ ہے کہ واسو بھگنانی اور جیکی بھگنانی اس اہم پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ شاہد کپور کو اس فلم کے لیے پہلے ہی سائن کر لیا گیا ہے، یہ فلم مہابھارت پر مبنی ہے اور اس میں گرو ڈروناچاریہ کے بیٹے اشوتتھاما کی زندگی کی عکاسی کی جائے گی۔
شاہد کپور کو اشوتتھاما کا رول ادا کرنے کے لیے سخت جسمانی تربیت سے گزرنا ہوگا۔

فی الحال فلم کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔
اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو فلم کی شوٹنگ اگلے سال اگست میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
فلم کی ہدایت کاری کی کمان کنڑ فلمساز سچن روی کو سونپی گئی ہے۔

یو این آئی۔
این یو۔
image