EntertainmentPosted at: May 18 2024 4:27PM فلم جولی ایل ایل بی تھری کے خلاف سماعت ہوئیاجمیر، 18 مئی (یو این آئی) فلم جولی ایل ایل بی-3 کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبروں کی طرف سے دائر ایک درخواست پر ہفتہ کو راجستھان کے اجمیر کی منصف نارتھ کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس معاملے میں فیصلہ اگلی سماعت کی تاریخ یعنی 27 مئی کو آسکتا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق درخواست پر بحث کے دوران فلم اداکاروں اور پروڈیوسر ڈائریکٹر کے وکیل نے عدالت میں درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔جس پر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے موجود وکیل نے درخواست کو اہم قرار دیتے ہوئے عدالت سے اسے سننے کی استدعا کی۔ عدالت نے دونوں کے دلائل سننے کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ 27 مئی مقرر کی جس میں درخواست پر فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ کیکڑی عدالت میں دائر ایک اور عرضی پہلے ہی 14 مئی کو مسترد کر دی گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ ضلع کے مسعودہ کے دیومالی گاؤں میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔یواین آئی۔ظا