image
Monday, Jan 20 2025 | Time 00:54 Hrs(IST)
Entertainment

راجہ مولی نے کالکی 2898 اے ڈی کے ٹریلر کی تعریف کی

ممبئی، 23 جون (یو این آئی) جنوبی ہندوستانی فلموں کے مشہور ڈائریکٹر ایس ایس راجہ مولی نے موسٹ اویٹڈ فلم کالکی 2898 ای ڈی کے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن ایپک فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپیکا پاڈوکون اور دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
'کالکی 2898 اے ڈی' کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
مداحوں سے لے کر مشہور شخصیات تک سبھی اس ٹریلر کی تعریف کر رہے ہیں، ڈائریکٹر ایس ایس راجہ مولی نے بھی ٹریلر کو سراہا ہے۔

ڈائریکٹر ایس ایس راجہ مولی نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'یہ پاور پیکڈ ٹریلر ہے۔
یہ فلم ایف ڈی ایف ایس دیکھنے کے لیے صحیح موڈ اور ٹون سیٹ کرتا ہے۔
'امیتابھ جی، ڈارلنگ اور دیپیکا کے کرداروں میں بہت گہرائی ہے۔
یہ واقعی دلچسپ ہے۔
میں ابھی بھی کمل سر کے لکپر اٹکا ہوا ہوں۔
ہمیشہ کی طرح انہوں نے حیران کیا ہے۔
ناگی (ناگ اشون)، 27 تاریخ کو آپ کی بنائی دنیا میں کھونے کا بے صبری سے انتظار کررہاہوں۔

وجینتی موویز کے ذریعہ تیار کردہ، 'کالکی 2898 اے ڈی' ہندی کے ساتھ ساتھ تمل، تیلگو، ملیالم، کنڑ اور انگریزی میں 27 جون کو ریلیز ہوگی۔

یواین آئی۔
الف الف
image