image
Tuesday, Jan 21 2025 | Time 16:31 Hrs(IST)
Entertainment

بیڈنیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمائے

بیڈنیوز نے پہلے ویک اینڈ میں 30 کروڑ روپے کمائے

ممبئی، 22 جولائی (یو این آئی) وکی کوشل، ترپتی ڈمری اور ایمی ورک کی فلم 'بیڈ نیوز' نے اپنے پہلے ہفتے کے آخر میں ہندوستانی مارکیٹ میں تقریباً 30 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

آنند تیواری کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'بیڈ نیوز' 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم 'بیڈ نیوز' ایک روم -کام ڈرامہ ہے، فلم 'بیڈ نیوز' کو پہلے دن سے ہی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

جہاں فلم بیڈ نیوز کو فلمی ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، وہیں اسے ناظرین کی جانب سے مثبت الفاظ کی پبلسٹی بھی مل رہی ہے۔
فلم بیڈ نیوز نے پہلے دن مجموعی طور پر 8.3 کروڑ روپے کمائے تھے۔
دوسرے دن بیڈنیوز نے 10.25 کروڑ روپے کی کمائی کی۔
تیسرے دن کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق فلم نے 11.15 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے، اس طرح فلم 'بیڈ نیوز' نے اپنے پہلے ویک اینڈ کے دوران تین دنوں میں تقریباً 30 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

یواین آئی۔
م س

image