image
Sunday, Jan 26 2025 | Time 03:08 Hrs(IST)
Entertainment

وکرانت میسی نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

ممبئی، 2 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار وکرانت میسی نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنی زبردست اداکاری کے لیے مشہور وکرانت میسی ان دنوں 'دی سابرمتی رپورٹ' کے لیے سرخیوں میں ہیں۔
گودھرا واقعے پر مبنی یہ فلم حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے، جسے ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔
اس دوران وکرانت نے اپنی ایک پوسٹ سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔

وکرانت میسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی نوٹ کے ذریعے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، گزشتہ چند سال اور اس کے بعد کے سال بے مثال رہے ہیں۔
آپ کی انمٹ حمایت کے لئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
لیکن جیسے جیسے میں آگے بڑھتا ہوں، مجھے احساس ہوتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں گھر واپس جاؤں، خود کو سنبھالوں ایک شوہر، باپ اور ایک بیٹے کے طورپر اور ایک اداکار کے طورپر بھی۔
تو2025 میں ہم ایک دوسرے سے آخری مار ملیں گے۔
گزشتہ دو فلمیں اور کئی سال کی یادیں، آپ سب کا ایک بار پھر شکریہ اور میں آپ سب کا مقروض رہوں گا۔

وکرانت میسی نے اپنی پوسٹ میں اداکار سے ریٹائرمنٹ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
وکرانت میسی نے ایسے وقت میں ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے جب ان کا کیریئر اپنے عروج پر ہے۔
'12ویں فیل'، 'دی سابرمتی رپورٹ' اور 'سیکٹر 36' میں اپنے یادگار کرداروں کے لیے مشہور وکرانت میسی کے اس فیصلے نے ان کے مداحوں کو مایوس کیا ہے۔

یواین آئی۔
الف الف
image