EntertainmentPosted at: Dec 2 2024 2:16PM پشپا 2: دی رول کا گانا پیلنگس ریلیزممبئی، 2 دسمبر (یواین آئی) فلم پشپا 2 دی رول کا گانا پیلنگس جاری کر دیا گیا ہے۔اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم پشپا 2: دی رول اس ہفتے ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ شاندار ٹریلر کے بعد میکرز نے اس کے ہٹ گانوں سے شائقین کو پر جوش رکھا ہوا ہے۔ فلم پشپا 2 : دی رول کا گانا پیلنگس ریلیز ہوگیا ہے۔ اللو ارجن اور رشمیکا منڈنا کی جوڑی سے سجا یہ گانا اس سال کا پاورفل اور زبردست بلاک بسٹر ہے۔ پشپراج اور سری والی اپنی شاندار کیمسٹری اور دھماکہ خیز پرفارمنس سے اسکرین پر آگ لگا رہے ہیں۔پشپا 2: دی رول کو سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں اللو ارجن، رشمیکا مندنا اور فہد فاصل ہیں۔ اس فلم کومائتھری مووی میکرز اور سکمار رائٹنگز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کا میوزک ٹی-سیریز نے دیا ہے۔ یہ فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔یواین آئی۔الف الف