image
Sunday, Jan 26 2025 | Time 03:40 Hrs(IST)
Entertainment

65 سال کے ہوئے بومن ایرانی

ممبئی، 2 دسمبر (یواین آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار بومن ایرانی آج 65 برس کے ہو گئے۔

بومن ایرانی 2 دسمبر 1959 کو ممبئی میں ایک ایرانی پارسی خاندان میں پیدا ہوئے۔
بومن ایرانی کے والد ان کی پیدائش سے چھ ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔
ان کی تین بڑی بہنیں ہیں۔
شیریں، شہناز اور روشن۔
بومن ایرانی کو بچپن میں ہی ڈسلیکسیا کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے بالآخر قابو پا لیا۔
انہوں نے سینٹ میری اسکول سے اپنی ثانوی تعلیم مکمل کی، جس کے بعد انہوں نے میٹھی بائی کالج، ممبئی میں دو سالہ کورس کیا۔
ایرانی نے ممبئی میں ایک بیکری اور نمکین کی دکان بھی سنبھالی، جسے ان کی والدہ چلاتی تھیں۔

بومن ایرانی کو اپنے اسکول کے زمانے میں اداکاری میں دلچسپی تھی، جہاں انہوں نے 1981 سے 1983 تک ایکٹنگ کوچ ہنسراج سدھیا سے ٹریننگ لی۔
بومن ایرانی کی رہنمائی اداکار ایلک پدمسی نے کی تھی۔
وہ کئی تھیٹر ڈراموں میں نظر آئے جیسے روشنی، جسے ورسووا کے علاقائی تھیٹر میں کھیلا گیا تھا۔
انہوں نے کئی ٹی وی سیریلز جیسے فیملی ٹائیز اور مہاتما بمقابلہ گاندھی میں بھی اداکاری کی، جس میں اداکار درشن جری والا کے ذریعہ کردار ٹھکرائے جانے کے بعد گاندھی کا کردار ادا کیا۔

بومن ایرانی نے 2000 میں آن اسکرین اداکاری کا رخ کیا۔
وہ فینٹا، امبوجا سیمینٹ اور سی ایٹ لیمیٹڈ کے کئی اشتراہات میں نظر آئے۔
ڈرنا منع ہے میں ان کے چھوٹے لیکن اہم کردار کو ناقدین نے سراہا۔
اس فلم کو ہٹ قرار دیا گیا اور وہ سیف علی خان کے ساتھ ایک سیگمنٹ میں نظر آئے۔
بومن ایرانی نے 2003 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں اپنے کردار سے توجہ حاصل کی۔
ڈاکٹر استھانہ کے طورپر ان کے کردار نے انہیں مزاحیہ کردار میں بہترین کارکردگی کے لیے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا۔
وہ اس کے سیکوئل لگے رہو منا بھائی میں بھی نظر آئے۔
انہوں نے عامر خان کے ساتھ کامیڈی ڈرامہ 3 ایڈیٹس میں بھی کام کیا، جس سے انہیں بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ اور منفی کردار میں بہترین اداکار کا اسکرین ایوارڈ ملا۔

یہ سال بومن کے کیرئیر میں ایک بڑی حصولیابی ہے، کیونکہ انہوں نے دی مہتا بوائز کے ساتھ ڈائریکشن میں قدم رکھا ہے۔
اس فلم نے شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بیسٹ فیچرفلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے جو بومن کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے۔
اس فلم کا پریمیئر کینیڈا میں آئی ایف ایس اے فلم فیسٹیول میں بھی ہوا تھا، جہاں بومن کو فلم میں ان کے کردار کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا تھا۔
بومن نے فیسٹیول میں ایک ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا، جس میں انہوں نے نوجوان فلم سازوں کے ساتھ اپنے علم کا اشتراک کیا، جس سے یہ سال ان کے لیے مزید معنی خیز ہوگیا۔

یواین آئی۔
الف الف
image