EntertainmentPosted at: Dec 4 2024 4:59PM پرینکا چوپڑا نے ’سیٹاڈیل 2‘ کی شوٹنگ مکمل کرلیممبئی، 4 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی آنے والی سیریز سیٹاڈیل 2 کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔پرینکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، میں گزشتہ کچھ دنوں سے بہت پرجوش اورسنسنی خیزی میں رہی ہوں۔ ہم نے 'سیٹاڈیل سیزن 2' کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے! یہ سال میرے لیے اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا لیکن اتنی محبت اور تعاون کی وجہ سے کچھ آسان ہو گیا۔پرینکا نے کہا کہ میں سیریز کے ایکٹرز، کرو اور خاص طورپر اپنی ٹیم کی بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ اب میں چھٹیوں کے موسم میں "غوطہ لگانے" کے لیے تیار ہوں۔سیٹاڈیل 2 ڈیوڈ وائل نے تیار کیا ہے۔ اس سیریز میں پرینکا چوپڑا مرکزی کردار میں ہیں اور ان کے کردار کا نام نادیہ سنگھ ہے۔ پرینکا کے ساتھ سیٹاڈیل 2 میں ہالی ووڈ اداکار رچرڈ میڈن بھی ہیں۔یواین آئی۔الف الف