EntertainmentPosted at: Dec 5 2024 6:43PM جاگرن فلم فیسٹیول کا حصہ بن کر انتہائی اعزاز محسوس کر رہا ہوں: پنکج کپورنئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایت کار پنکج کپور کا کہنا ہے کہ وہ جاگرن فلم فیسٹیول کا حصہ بن کر انتہائی اعزاز محسوس کر رہے ہیں۔جاگرن فلم فیسٹیول نے یہاں کے مشہور سری فورٹ آڈیٹوریم میں اپنے 12ویں ایڈیشن کا شاندار افتتاح کیا۔اپنے سلوگن "سب کے لیے اچھا سنیما" کے ساتھ، جاگرن فلم فیسٹیول ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں قائم اور ابھرتے ہوئے فلم ساز عالمی سطح پر اپنا کام پیش کرتے ہیں۔ فیچر فلموں، مختصر فلموں اور دستاویزی فلموں کے تنوع کے لیے مشہور یہ میلہ اب بین الاقوامی فلم کیلنڈر کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔اس سیزن میں دہلی نے کئی اچیورز ٹاکس اور انڈسٹری کی اہم شخصیات کے ساتھ بات چیت کے سیشنز کی میزبانی کی ہے۔ آج میلے میں معروف اداکار اور ہدایت کار پنکج کپور کا خیرمقدم کیا گیا، جنہوں نے اپنے کنورزیشن کے سیشن میں حصہ لیا۔ مقبول جیسی شاندار فلموں اور ان کی ادبی شاہکار دوپہری کے لیے مشہور پنکج کپور نے اداکاری، کہانی کہنے اور فلم سازی میں اپنے تجربات شیئر کئے۔ اس سیشن کی نظامت ڈمپی شرما نے کی اور پنکج کپور کے ریسٹروپیکٹیو سنیما پر منفرد نقطہ نظر پر بات چیت کی گئی۔اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پنکج کپور نے کہا، "میں اس حیرت انگیز پلیٹ فارم کا حصہ بن کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ نوجوان فلمسازوں اور سنیما سے محبت کرنے والوں کے جذبے اور توانائی کو دیکھنا متاثر کن ہے۔ اس کا تجسس مجھے انڈسٹری کے ابتدائی دنوں کی یاد دلاتا ہے۔پنکج کپور نے کہا، ہر کردار ایک نیا سفر ہوتا ہے۔ ایک اداکار کو کردار کی حقیقت کی گہرائی میں جانا پڑتا ہے اور اسے زندہ کرنے کے لیے اسکرپٹ کو جذب کرنا پڑتا ہے۔ یہ عمل کارکردگی میں سچائی اور مستقل مزاجی لاتا ہے۔یو این آئی۔ م ع۔ 1845