image
Sunday, May 27 2018 | Time 06:44 Hrs(IST)
Entertainment Share

عامر خان کی بیٹی ایرہ خان فلم میکنگ سیکھ رہی ہیں

ممبئی، 9 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرہ خان ان دنوں فلم میکنگ سیکھ رہی ہیں۔
کچھ دنوں سے ایسا کہا جارہا تھا کہ وہ ہندستان سے باہر جاکر فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں اور اداکاری کے میدان میں آنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ ایرہ ان دنوں ہدایت کار رام مادھوانی کے پروڈکشن ہاؤس سے منسلک ہیں جو فلم، اشتہار اور شوز وغیرہ بناتا ہے ، وہ فلم میکنگ کی باریکیاں سیکھ رہی ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ ایرہ رام مادھوانی کے بودھ پر مبنی پروجیکٹ کا حصہ ہیں اور وہ اس کی میکنگ کی کور ٹیم میں بھی ہیں۔
عامر خان جیسے سپرسٹار کی بیٹی ہونے کے باوجود وہ سادگی سے ہی کام کرنا پسند کررہی ہیں۔
انہیں اسٹارڈم ہونے کا کوئی گمان نہیں ہے۔
وہ ٹیم کے دیگر ارکان کی طرح بہت محنت کرتی ہیں اور اگر ان کے سینیئرکبھی انہیں ڈانٹ بھی دیتے ہیں تو وہ کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتیں بلکہ اس سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔
یو این آئی۔
ایف اے۔
شا پ۔
1349
دلکش

دلکش اداؤں سے دیوانہ بنایا مادھوری دکشت نے

(سالگرہ 15 مئی کے موقع پر )
ممبئی، 14 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی۔

نیہا

نیہا دھوپیا رشتہ ازدواج میں منسلک

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار نیہا دھوپیا نے اپنی شادی کی اچانک خبر دے کر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

لیجنڈ

لیجنڈ گلوکار و اداکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

(نو مئی برسی کے موقع پر)
ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔

نرگس

نرگس کا کردار نبھانا باعث فخر: منیشا

ممبئی، 7 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ ان کے لئے آنجہانی اداکارہ نرگس دت کا کردار نبھانا باعث فخر کی بات ہے۔

حب

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

.. برسی 7مئی کے موقع پر ..
ممبئی،6مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کرنےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

سلمان

سلمان خان ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں، محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

سری نگر ، 25اپریل (یو ا ین آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان جو اپنی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی کشمیر میں ہیں، نے یہاں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ورن

ورن دھون فلم کے لئے 32 کروڑ روپے فیس لیں گے

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ہیرو ورون دھون اپنی آنے والی فلم کے لئے 32 کروڑ روپے کی فیس لینے جارہے ہیں۔

اداکارہ

اداکارہ نہیں ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں پونم ڈھلوں

ممبئی، 17 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار پونم ڈھلوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کو محظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

درد

درد بھرے نغموں کے شہشاہ تھے سہگل

نئی دہلی، 11 اپریل (یو این آئی) سہگل کا پورا نام کندن لال سہگل تھا۔

اکتوبر

اکتوبر کو خاص فلم مانتے ہیں ورون دھون

ممبئی، 10 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رون دھون فلم ’اکتوبر‘ کو خاص مانتے ہیں۔

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنی دیول باکس آفس پر، ٹائیگر شراف سے ٹکرانا نہیں چاہتے ہیں۔ سنی دیول، بالی دیول اور دھرمیندر اس برس اپنی ہٹ فلم یملہ پگلا دیوانہ کا تیسرا سیکول’ یملہ پگلا دیوانہ پھر سے‘ لیکر آرہے ہیں۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ 30 مارچ فائنل ہوئی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز پوسٹ پونڈ ہوچکی ہے۔ 30 مارچ کو ہی ٹائیگر شراف کی ایکشن فلم باغی۔2 ریلیز ہورہی ہے۔ یملہ پگلا دیوانہ۔3 کی ریلیز ملتوی ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ سنی دیول کسی فلم سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

image